06:40 am
 عمران خان امریکہ سے کس بڑے ملک پہنچ گئے

 عمران خان امریکہ سے کس بڑے ملک پہنچ گئے

06:40 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)طیارہ خرابی کے بعد دن کے آغاز میںبڑی خبر ، عمران خان امریکہ سے کس بڑے ملک پہنچ گئے ، ۔۔۔وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم جدہ میں کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ پہنچے ہیں، وہ 3گھنٹے تک سعودی عرب میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اس سے قبل جب نیویارک سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے تو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایئرپورٹ پرالوداع کیا۔جب کہ تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے اسلام آباد ایئرپورٹ پربھرپوراستقبال کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات بتایا گیا تھا کہ امریکا میں موجود وزیراعظم کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے اور وہ پاکستان واپسی سے قبل سعودی عرب جائیں گے، عمران خان سعودی ولی عہد کے طیارے میں ہی جدہ پہنچیں گے، س
 
عودی قیادت کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لینے کے بعد آج وہ کمرشل پرواز کے ذریعے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کو اپنے دورہ امریکا سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم آج کمرشل پرواز کے ذریعے جدہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے میں فنی خرابی کے باعث وزیر اعظم واپس نیویارک چلے گئے تھے۔فنی خرابی کے باعث طیارے کو جمعے کی رات واپس نیویارک ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔سعودی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو فراہم کیے جانے والے خصوصی طیارے نے جمعے کی شام نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تاہم پرواز کے دو گھنٹے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی جنہوں نے قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کو الوداع کیا تھا طیارے میں فنی خرابی کے باعث واپس ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت کررہے تھے۔ نیویارک ایئرپورٹ واپسی پر انہوںنے ایئرپورٹ پر کچھ دیر قیام کیا تاکہ فنی خرابی کو دورکیا جاسکے تاہم اس کے لیے زیادہ وقت درکار تھا ،طیارے کی مرمت کا کام ہفتے کی صبح تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ادھر ملیحہ لودھی وزیراعظم کو لے کر روز ویلٹ ہوٹل پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے سات روزہ تاریخی دورہ امریکہ کے دوران قیام کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں