11:43 am
پنجاب سمیت پاکستان میں مسلسل بارشیں جاری رہنے کا امکان، سیلاب کا الرٹ جاری

پنجاب سمیت پاکستان میں مسلسل بارشیں جاری رہنے کا امکان، سیلاب کا الرٹ جاری

11:43 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب سمیت پاکستان میں اکتوبر کی کس تاریخ تک مسلسل بارشیں جاری رہنے کا امکان، سیلاب کا الرٹ جاری۔۔۔ پنجاب میں 4 اکتوبر تک بارشیں جاری رہنے کا امکان، سیلاب کا الرٹ جاری ، شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ، متعلقہ محکموں کو ممکنہ سیلاب سے متعلق پیشگی آگاہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج 28 ستمبر سے لے کر 4 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کر دی ہے ۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے پنجاب کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے متعلقہ محکموں کو بھی طوفانی بارش کے حوالے سے پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے صوبے کے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ پر رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں کچھ کمی آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے متعدد مقامات کے علاوہ سندھ میں میر پور خاص، ٹھٹھہ اور بدین، خیبر پختونخوا اور مظفر آباد آزاد کشمیر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔ پنجاب میں لاہور، گوجرانولہ ، چکوال، منڈی بہائو الدین میں صبح سویرے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ، گجرات شہر اور گردونواح میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بن گئی۔ جبکہ ملکہ کوہسار مری میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے ٹھنڈی ہوائوں نے موسم کو تبدیل کردیا ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی متعدد مقامات بشمول میرپور، نکیال ، برنالہ ،پلندری میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں بتدریج کمی آنے لگی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ