10:58 am
سعودی عرب میں مختصر قیام کے بعد پاکستان روانہ۔۔وزیر اعظم ,عمران خان کا وطن واپس آتے ہی قوم سے اہم خطاب کا اعلان کردیاگیا

سعودی عرب میں مختصر قیام کے بعد پاکستان روانہ۔۔وزیر اعظم ,عمران خان کا وطن واپس آتے ہی قوم سے اہم خطاب کا اعلان کردیاگیا

10:58 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان پہنچ کر ائیرپورٹ پر کارکنان سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جدہ میں مختصر قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں اور وزیراعظم عمران کان کا استقبال کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے پہلے ہی کپتان کی آمد پر بھر پور تیاریاں‌جاری ہیں، تاکہ وطن واپسی پر ان کا استقبال کیا جاسکے. معاون خصوصی عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما،کارکن اورکابینہ اراکین وزیراعظم عمران خان کااستقبال کرینگے،عمران خان نےامت مسلمہ،مظلوموں کی آوازبن کرقوم کاسرفخرسےبلندکیا .عمران خان کےدیوانےہوائی اڈےپران کوخوش آمدیدکہیں گے۔
 
وزیراعظم عمران خان جدہ سعودی عرب میں مختصر قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفد کی قیادت کی اور نیویارک میں ایک ہفتہ قیام کیا۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے مختلف سربراہان حکومت اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈرا آرڈن، ایران کے صدر حسن روحانی، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنمائوں سے یہ ملاقاتیں جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر کیں۔ وزیراعظم نے 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا اور کشمیر، اسلامو فوبیا، گلوبل وارمنگ اور منی لانڈرنگ جیسے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ وزیراعظم کے خطاب کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ یو این جی اے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکا کے موقع پر مختلف بین الاقوامی تھنک ٹینکس سے خطاب بھی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کے اشتراک سے منعقدہ دو مذاکروں سے بھی خطاب کیا اور عالمی میڈیا کو انٹرویوز بھی دیئے۔

تازہ ترین خبریں