01:29 pm
پاکستان میں پہلا پیر رکھتے ہی عمران خان نے بشریٰ بی بی کا ذکر کیا ، کپتان کا دلچسپ جملہ کیا تھا ، جانیں

پاکستان میں پہلا پیر رکھتے ہی عمران خان نے بشریٰ بی بی کا ذکر کیا ، کپتان کا دلچسپ جملہ کیا تھا ، جانیں

01:29 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس پہنچتے ہی بشریٰ بی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اقواممِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان امریکہ سے سعودی عرب گئے اور وہاں مختصر قیام کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ کارکنان کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود ہے جہاں وزیراعظم عمران خان ان سے خطاب کر رہے ہیں
۔ انہوں نے کشمیریوں کے لیے دعائیں کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے اس دورے کی کامیابی کے لیے بہت زیادہ دائیں کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہکشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب تک آپ انکے ساتھ کھڑے ہیں کشمیری جدوجہد کرتے رہیں گے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ناامید نہیں ہونا، ہم بھارت کے چہرے کو پوری دنیا میں ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، انشاء اللہ کشمیر آزاد ہو گا۔