01:34 pm
  عمران خان کی اقوام متحدہ شاندار تقریر ، مولانا فضل الرحمان نے کیا منفی رد عمل دیدیا ، جانیں

عمران خان کی اقوام متحدہ شاندار تقریر ، مولانا فضل الرحمان نے کیا منفی رد عمل دیدیا ، جانیں

01:34 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اقوامِ متحدہ میں تقریر پر مولانا فضل الرحمان کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔ امیرِ جمیعتِ علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا ہے کہ کیا ایک تقریر سے مہنگائی ختم اور معیشت اچھی ہو جائے گی؟ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے چمن دھماکے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، ابھی سے اگر مگر کے سوال کے جواب دینا مناسب نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں خطاب سے متعلق سوال پر جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر سے مہنگائی ختم اور معیشت اچھی ہو جائےگی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غریب پس رہا ہے، نوجوان نسل کی امیدیں خاک میں مل گئی ہیں اور قوم ایک سال میں تھک چکی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفد کی قیادت کی اور نیویارک میں ایک ہفتہ قیام کیا۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے مختلف سربراہان حکومت اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈرا آرڈن، ایران کے صدر حسن روحانی، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنمائوں سے یہ ملاقاتیں جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر کیں۔ وزیراعظم نے 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا اور کشمیر، اسلامو فوبیا، گلوبل وارمنگ اور منی لانڈرنگ جیسے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ وزیراعظم کے خطاب کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ یو این جی اے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکا کے موقع پر مختلف بین الاقوامی تھنک ٹینکس سے خطاب بھی کیا۔

تازہ ترین خبریں