01:45 pm
بھارت نے اب ہتھیار استعمال کیے تو ایٹمی جنگ ہوگی اور معاملہ 6سے8دن میں ختم

بھارت نے اب ہتھیار استعمال کیے تو ایٹمی جنگ ہوگی اور معاملہ 6سے8دن میں ختم

01:45 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے اب ہتھیار استعمال کیے تو ایٹمی جنگ ہوگی اور معاملہ 6سے8دن میں ختم ۔۔عمران خان کے وطن واپس پہنچتے ہی پاکستان کی کس بڑی شخصیت نے اعلان کردیا ۔۔۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنگ ہوئی تو 6 سے 8 دن کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہتھیار استعمال کیے تو ایٹمی جنگ ہو گی۔ وفاقی وزیر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جب انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا
پاکستان بھرپور جواب دے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کیا اور عالم اسلام نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ظلم سے پردہ اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں سارے عالم کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم اور عالم اسلام کا حق ادا کیا ہے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں جیسے کیس لڑا ہے آج تک کسی نے نہیں لڑا، انہوں نے واضح کردیا ہم کشمیر میں ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ انشا اللہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوگا، ہم کسی صورت میں کشمیر کے ایشو سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کشمیری اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب عوام کی آواز تھی، اگر کسی کو پاکستان کے بارے میں غلط فہمی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔دوسری جانب عمران خان بھی وطن واپس پہنچ چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں