02:32 pm
وزیر اعظم عمران خان نے وطن واپس آتے ہی کل کشمیر جانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے وطن واپس آتے ہی کل کشمیر جانے کا اعلان کردیا

02:32 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے وطن واپس آتے ہی کشمیر جانے کا اعلان کردیا ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کل میرپورآزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، وزیراعظم زلزلہ زدہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیں گے اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کیلئے امریکا گئے تھے
۔ عمران خان نے جنرل اسمبلی میں جارحانہ خطاب کیا اور کشمیریوں کو مقدمہ دنیا بھر کے سامنے پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا آج اسلام آباد ایئرپورٹ کارکنان نے زبردست استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے بازی کی۔ اس دوران ائرپورٹ کی فضائیں ’’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان عمران خان‘‘، ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعروں سے گونجتی رہیں۔