05:32 pm
عمران خان ایسا کیا فتح کرکے آئے کہ ان کا استقبال ہو رہا ہے، کائرہ

عمران خان ایسا کیا فتح کرکے آئے کہ ان کا استقبال ہو رہا ہے، کائرہ

05:32 pm

لاہور( این این آئی )پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایسا کیا فتح کر کے آ رہے ہیں کہ ان کا استقبال کا پروگرام ترتیب دیا گیا ؟،عمران خان کے گزشتہ دورہ امریکہ کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی ،کیا وزیراعظم کی تقریر سے کرفیو اٹھ گیا، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگیاں آسان ہو گئیں ،دنیا نے ہماری بات مان لی ؟۔ اپنے بیان میں قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پاکستان کے
ہر حکمران نے کشمیر پر اقوام متحدہ میں ایسی ہی تقریریں کی ہیں، عمران خان نے کشمیریوں کی حق خودارادیت پر تو دیگر حکمرانوں کی نسبت کم بات کی، عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر قوم کے بجائے اپنی جماعت اور حکومت کی نمائندگی کی۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب نے جنرل اسمبلی میں بھی بلین ٹری کی غلط بیانی سے تقریر کا آغاز کیا،کیا دنیا کو نہیں پتا کہ بلین ٹری منصوبہ ایک بہت بڑا سکینڈل بن چکا ہے ؟۔خان صاحب نے جنرل اسمبلی میں کھڑے ہو کر دس ارب درخت لگانے کا دعوی کیا ۔ایک سال گزر گیا باقی چار سالوں میں ہر سال ڈھائی ارب پودے کہاں سے آئیں گے ؟،عمران خان بتائیں کہ ہر سال ڈھائی ارب پودے لگانے کیلئے کوئی نرسریاں بھی بنی ہیں؟۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ خان صاحب نے وہی تقریر اقوام عالم میں بھی کر دی جو وہ پاکستان میں کیا کرتے ہیں۔طالبان اور القاعدہ کے معاملے پر عمران خان نے اپنی افواج کوبیرون ملک بدنام کیا، مجاہدین کی تربیت صرف آئی ایس آئی نے نہیں بلکہ سی آئی اے، ایف بی آئی اور ایم آئی سکس نے بھی کی تھی،مجاہدین کیلئے پوری دنیا نے فنڈ نگ کیا، خان صاحب اپنی فوج کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، خان صاحب نے پاکستان کا مقدمہ لڑا نہیں مزید خراب کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں