08:46 am
ترکی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحری جہاز پاکستان کے حوالے کر دیا

ترکی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحری جہاز پاکستان کے حوالے کر دیا

08:46 am

استنبول (نیوز ڈیسک ) پاک ترک تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے۔ ترکی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحری جہاز پاکستان کے حوالے کر دیا.ترکی جانب سے پاکستان کو 4 تباہ کن بحری جہازوں کی فراہمی کی تقریب کے مہمان خصوصی ترک صدر طیب اردگان تھے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت استبنول میں ترکی جانب سے پاکستان کو 4 تباہ کن بحری جہازوں کی فراہمی کی تقریب منعقد کی گئی۔جن میں سے دو بحری جہاز پاکستان اور دو ترکی میں تیار ہوں گے۔
پاک بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے جدیدترین اور تباہ کن مِلجًم کلاس جنگی جہاز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب ترکی کے شہر استنبول کے نیول شپ یارڈ میں ہوا، ترکی کے صدر طیب اردگان اورچیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشترکہ طور پر سٹیل کٹنگ کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے تیار کیا جانے والا یہ جہاز جدید ترین تباہ کن ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ان جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں