08:54 am
 وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا

08:54 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کےمطابق پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے جس کے تحت متعدد وزراء کو فارغ کرکے نئے وزراء لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب سمیت پولیس میں بھی بڑے عہدوں پر تبدیلیاں کی جائیں گی جب کہ پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی متعدد افسران کو تبدیل کیا جائے گا، ان کی جگہ ایسے لوگوں کو لایا جارہاہے جو گزشتہ حکومت میں پولیس
اور بیوروکریسی میں اہم کردارادا کرتے رہے ہیںذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج شام کو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس دوران پنجاب میں کی جانے والی متوقع تبدیلیوں پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب میں ڈینگی وباء پھیلنے پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے اورمتعلقہ محکمے کے افسران کو بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے جب کہ ان کی جگہ وبا پر قابو پانے کے ماہر افسران کو لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں