03:00 pm
کینیڈا پہنچتے ہی خصوصی طیارے کے پائلٹ کو گڑبڑ کا احساس ہوا جس کے بعد طیارہ موڑا گیا

کینیڈا پہنچتے ہی خصوصی طیارے کے پائلٹ کو گڑبڑ کا احساس ہوا جس کے بعد طیارہ موڑا گیا

03:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی طیارے پر امریکہ روانہ ہوئے تھے اور امریکہ سے وطن واپسی بھی اسی طیارے پر ہونا تھی لیکن مبینہ فنی خرانی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کے طیارے کا رُخ واپس نیویارک موڑ لیا گیا تھا جہاں انہوں نے ایک رات اور قیام کیا اور گذشتی روز کمرشل فلائٹ سے وطن واپس پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی اور کمرشل فلائٹ سے ان کی واپسی کا فیصلہ دراصل سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق باوثوق ذرائع نے بتایا کہ
وزیراعظم عمران خان کی کمرشل فلائٹ کے ذریعے وطن واپسی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی طیارے میں نیویارک سے وطن واپس روانہ ہوئے ، کئی روز کی مصروفیات کے سبب تھکن سے چور تھے اور انہوں نے دوران سفر آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تمام لوگ بھی تھوڑی دیر گپ شپ کے بعد تھکاوٹ کی وجہ سے اپنی اپنی نشستوں پر اطمینان سے آرام کرنے لگے۔ نیویارک سے ٹورنٹو تک سفر آرام سے گزرا لیکن کینیڈا کی فضاؤں میں خصوصی طیارے کے پائلٹ کو گڑبڑ کا احساس ہوا جبکہ ریڈار سے رابطے میں بھی خلل واقع ہوا۔ خصوصی طیارے کے کپتان نے وزیراعظم کی سکیورٹی پر مامور اعلیٰ افسر کو اعتماد میں لیا اور نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کی جس پر اعلیٰ سکیورٹی حکام سے صلاح مشورے کے بعد طیارے کو واپس نیویارک لے جانے کا فیصلہ ہوا تھا ۔ اس دوران وزیراعظم اور ان کے قریبی ساتھیوں اور ذاتی سٹاف کو یہ بتا کر پریشان نہیں کیا گیا کہ نیوی گیشن سسٹم میں گڑ بڑ ہے اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فلائٹ کا رخ نیویارک کی طرف موڑا گیا ہے ۔ حتیٰ کہ جب جہاز نے نیویارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تو اہم مسافروں کو یہ تاثر ملا کہ وہ شاید پیرس پہنچ گئے ہیں اور وزیراعظم کے سٹاف نے جہاز کے عملے سے یہی سوال کیا کہ کیا ہم پیرس پہنچ گئے ہیں؟جب وزیراعظم عمران خان کو جہاز کے نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے پریشانی ظاہر کئے بغیر کہا کہ میں خرابی دور ہونے تک جہاز میں ہی آرام کروں گا لیکن سکیورٹی حکام نے انہیں قائل کیا کہ حفاظتی نکتہ نظر سے یہ ممکن نہیں اور آپ کو ہوٹل میں واپس جا کر انتظار کرنا پڑے گا۔ ہوٹل میں واپس جانے کے بعد پاکستان کے سکیورٹی اداروں اور اعلیٰ حکام نے خصوصی طیارے میں وزیراعظم کی واپسی کو سکیورٹی رسک قرار دیا اور اسلام آباد اور نیویارک میں مشاورت کے بعد وزیراعظم کی جدہ کے راستے بذریعہ کمرشل فلائٹ واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیویارک کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد جہاز کا معائنہ کرنے والے ماہرین نے نیوی گیشن سسٹم کی خرابی پر تعجب ظاہر کیا اور نیویارک واپسی کے فیصلے کو اطمینان بخش قرار دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی بخیرو عافیت کمرشل فلائٹ کے ذریعے وطن واپسی کے بعد اب پاکستان کے اعلیٰ سکیورٹی حلقے وزیراعظم عمران خان کے زیر استعمال سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہر لحاظ سے محفوظ ذاتی طیارے میں خرابی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کافی کوشاں ہیں۔ اور اس بات پر بحث کا آغاز بھی ہو گیا ہے کہ طیارے میں دوران پرواز پیش آنے والی یہ فنی خرابی محض اتفاق تھا یا پھر اس کی کوئی اوروجہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

بریکنگ نیوز، بنی گالہ کیا ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی، پولیس کی دوڑیں

بریکنگ نیوز، بنی گالہ کیا ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی، پولیس کی دوڑیں

تین سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکی ہیں۔فیاض الحسن چوہان

تین سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکی ہیں۔فیاض الحسن چوہان

عمرہ کے خواہشمندہوجائیں تیار۔۔۔وفاقی وزیرنے بڑی خوشخبری سنادی

عمرہ کے خواہشمندہوجائیں تیار۔۔۔وفاقی وزیرنے بڑی خوشخبری سنادی

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات  مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی