10:00 am
خورشید شاہ مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

خورشید شاہ مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

10:00 am

سکھر(نیوز ڈیسک ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پی پی رہنما خورشید شاہ کو مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کردیا۔احتساب عدالت سکھر میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس دوران دلائل دیتے ہوئے نیب کے وکیل زبیر ملک نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کا گھر رفاعی پلاٹ پر ہے جس کی لاگ 60 ملین روپے ہے، بے نامی بہت ساری جائیدادیں ہیں
اس کے علاوہ خورشید شاہ کے خاندان کے 10 بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ٹرانزکشن ہوئی ہے۔اس دوران نیب نے خورشید شاہ کا 9 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ پہلے ہی ان الزامات سے انہیں بری کرچکی ہے، نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے اور اگر ثبوت ہے تو سامنے کیوں نہیں لاتے۔اس موقع پر نیب نے خورشید شاہ کے خلاف دستاویزات عدالت میں پیش کیں جسے خورشید شاہ کے وکیل نے مانگا لیکن نیب پراسیکیوٹر نے دینے سے انکار کردیا۔