10:06 am
 شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سےموسم خوشگوار ہوگیا

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سےموسم خوشگوار ہوگیا

10:06 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سےموسم خوشگوار ہوگیا ۔ افق پر آج سورج اور بادلوں میں ہو گی آنکھ مچولی جاری ۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 22 ،زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔