11:23 am
حکومت کا بڑا فیصلہ، تنخواہوں میں150فیصد اضافہ کردیا

حکومت کا بڑا فیصلہ، تنخواہوں میں150فیصد اضافہ کردیا

11:23 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کر دیا۔ صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر ہی بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر ہی بیوروکریٹس کی جاری بنیادی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس اور صوبائی میجمنٹ سے ہے۔
اس ضمن میں نجی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب میں صرف مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والے 1700ملازمین کی تنخواہوں میں ہی اضافہ کیا گیا ہے۔جب کہ پروفیسرز ، اساتذہ، ڈاکٹروں ،انجئیرز کسی بھی سروس سے تعلق نہ رکھنے والے سرکاری ملازمین سمیت باقی تمام سرکاری ملازمین کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔29جولائی کو پنجاب حکومت کے محکمہ خزانہ (فنانس ڈپارٹمنٹ) نے نوٹیفیکشن جاری کیا تھا کہ سروسز اینڈجنرل ایڈ منسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اعلان کردہ عہدوں اور کیڈر کے افسران کے لیے ان کی ماہانہ بنیادہ تنخواہوں میں ایگزیکیٹو الاؤنس کی صورت میں 1.5 گنا اضافہ کیا جا رہا ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ کابینہ کے فیصلے اور پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974ء کی شق نمبر 23کی روشنی میں گورنر پنجاب بنیادی تنخواہ میں ڈیڑھ گنا اضافے کے لیے ایگزیکٹیو الاؤنس کی منظوری دے رے ہیں جس کا اطلاق یکم جولائی 2019ء سے ہو گا اور یہ اضافہ ان تمام افسران کے لیے ہے جنہیں ایس اینڈ جی اے ڈی کیڈر اسٹرینٹھ لسٹ کے مطابق وقتاََ فوقتاََ نوٹیفائی کرتا ہے۔مذکورہ نوٹیفیکشن میں قریبا 1700 عہدوں کا ذکر ہے جو پی اے ایس اور پی ایم ایس افسران کے پاس ہے۔

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار