10:06 pm
تبدیلی سرکار کی مکمل تبدیلی سے ہی مثبت تبدیلی آسکتی ہے، حافظ حسین احمد

تبدیلی سرکار کی مکمل تبدیلی سے ہی مثبت تبدیلی آسکتی ہے، حافظ حسین احمد

10:06 pm

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی مکمل تبدیلی سے ہی مثبت تبدیلی آسکتی ہے، مائنس ونکا فارمولا نکے کو لانے والوں کی کوشش تو ہوسکتی ہے مکمل جمہوریت کی بحالی نہیں، بلاول بھٹو کا یہ بیان کہ پیپلز پارٹی ایسا دھرنا دے گی کہ فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو لوگ بھول جائیں گے انتہائی بچگانہ اور افسوسناک ہے، اس قسم کے بیانات سے قیدی رہا نہیں ہوسکتے، خواجہ آصف کا مائنس ون کی وکالت مسلم لیگ(ن) کا اندرونی معاملہ ہے
لیکن خواجہ آصف کا بیانیہ نواز شریف کے بیانیے کے بجائے شہباز کے بیانیے کی تائید لگتا ہے۔ وہ منگل کواپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سمیت مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ کے تاریخ کا تعین اپوزیشن کی بعض جماعتوں کے اصرار اور ان کو ساتھ رکھنے کے لیے موخر کیا گیا ہے لیکن اب سے مخالفین کو اس سے پسو پڑگئے ہیں، شیخ رشید اور ان کے مستقل اتالیق کے ساتھ ساتھ بعض پارٹیوں میں موجود خواجہ سرا سرگرم عمل ہوچکے ہیں اوروہ مصالحت کے نام پر معاملات طے کرنا چاہتے ہیں، لیکن پاکستانی عوام اصل صورتحال کو جان چکے ہیں کہ اپوزیشن کی پارٹیوں میں کون کون سی رنگین بھیڑیں موجود ہیں اور وہ شعوری طور پر اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر سے خزاں کا آغاز ہوجاتا ہے مسلم لیگ (ن) نومبر کااصرار کررہی ہے اکتوبر اور نومبر میں زیادہ فرق نہیں ہے پت جھڑ کے آغاز سے قبل ہی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تبدیلی کے شجر سے پتے جھڑنے لگے ہیں، قاسم سوری سے لیکر ملیحہ لودھی تک اور اب وفاقی کابینہ کی باری آگئی ہے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی آزادی مارچ کے لیے کنٹینر اور کھانے کے بجائے ہمیں راستہ دیدیں تو بھی بڑی بات ہوگی مگر یوٹرن لیئے بغیر وہ کیسے بڑے لیڈر بن سکتے ہیں، وزیر داخلہ کی دھمکی کو جے یو آئی خاطر میں نہیں لاتی وہ ہمارے لیے مسئلہ نہیں ہم اپنی اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے استقامت اور یکجہتی کے لیے دعاگو ہیں۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری