02:59 pm
مسلم لیگ (ن ) نے اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار کو بڑا جھٹکا دیدیا

مسلم لیگ (ن ) نے اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار کو بڑا جھٹکا دیدیا

02:59 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں خبریں گردش میں تھیں کہ چوہدری نثار ایک بار پھر ملکی سیاست میں متحرک ہونے جا رہے ہیں تاہم اب سینئر صحادی مبشر لقمان نے خبر دی ہے کہ  مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی قیادت میں چودھری نثار علی خان کو پارٹی سے بالکل الگ کر دیا ہے۔ اب چودھری نثار علی خان کا پارٹی سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا اُس رپورٹر کا ہے جو مسلم لیگ ن کی بیٹ پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کے بارے میں کافی خبریں سرگرم تھیں کہ وہ آ کر مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔ یہ بھی کہا گیا کہ چودھری نثار علی خان وزارت اعلیٰ کے اُمیدوار ہیں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ اب ایسا لگتا ہے کہ چودھری نثار علی خان سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔مجھے لگتا ہے کہ اب عنقریب کوئی نہ کوئی ایسی بات ہو گی
کہ اگر انہوں نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا تو پھر ان کو ڈی سیٹ کر دیا جائے اور ان کو ڈی سیٹ کرنے کے بعد اُس نشست پر دوبارہ انتخابات ہوں تاکہ کوئی ایسا نمائندہ آ سکے جو اُس علاقہ کے لوگوں کی نمائندگی کر سکے۔ مبشر لقمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آئین میں اس حوالے سے کوئی نہ کوئی شق ضرور موجود ہو گی۔ جو لوگ سوچ رہے تھے کہ چودھری نثار علی خان متحرک ہونے والے ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا کیونکہ اب چڑیل کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان کی مرکزی رکنیت بھی منسوخ ہونے والی ہے۔ جب پاکستان مسلم لیگ ن سے جب ان کی مرکزی رکنیت منسوخ ہو گی تو پھر پی ٹی آئی میں آنے کے لیے وہ کس پوزیشن میں ہوں گے ، ذاتی طور پر آ سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ انہیں کوئی عہدہ بھی دے دیا جائے لیکن ہر وہ شخص جو فارورڈ بلاک کی اُمید لگا کر بیٹھا ہوا تھا وہ اُمید دم توڑ گئی ہے کیونکہ چودھری نثار علی خان اس وقت اس پوزیشن میں ہی نہیں ہیں کہ کوئی ان کو کوئی وزارت کا عہدہ دے سکے۔ لگتا یہ ہے کہ چودھری نثار علی خان کا آنے والے دنوں میں سیاسی کیرئیر تقریباً ختم ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان