03:23 pm
کپتان کے کنٹینر پر تنقید کرنے والے مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کیلئےکنٹینر خرید لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے لیے کنٹینر خرید لیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کنٹینر کی خریداری کا انکشاف کنٹینر تیار کرنے والے شخص نوید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ نوید کا کہنا تھا کہ بہترین کنٹینر 8 لاکھ روپے میں تیار کیا جاتا ہے۔کنٹینر کا ماہانہ کرایہ 15 ہزار روپے وصول کیا جاتا ہے۔ ایک کنٹینر میں 4 کمرے، واش روم اور کچن شامل ہوتے ہیں۔ کنٹینر کانفرنسز کے لیے بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ 
یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے لیے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو شرکت کی دعوت دے رکھی تھی۔ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت سے متعلق مشاورت کے لیے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے آزادی مارچ میں مذہب کارڈ استعمال نہ کرنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنما مارچ مؤخر کرنے پر متفق ہوئے جبکہ اس کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے پر آمادہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مارچ کے حوالے سے کئی بیک ڈور رابطے کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے لیکن تاحال مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جس کی ایک وجہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی جواب آنے میں تاخیر ہے کیونکہ مولانا آزادی مارچ کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا

صبح صبح موٹروے پر خوفناک حادثہ ، شہادتوں کی اطلاعات

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔ 6.1شدت کا زلزلہ، کئی افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں رات  کو بھی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات