06:41 pm
اسلام آباد ہائیکورٹ سے کلین چٹ مل گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ سے کلین چٹ مل گئی

06:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف بے گناہ ہیں ۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے کلین چٹ مل گئی۔۔۔پی ٹی آئی دھرنے پر کریک ڈاؤن میں پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو کلین چٹ دے دی.تفصیلات کے مطابق سابق وزیرعظم نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے 2 کارکنوں کے قتل کیس میں کلین چٹ مل گئی ہے۔اسلام آباد پولیس نے تفتیش میں نواز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا۔پی ٹی آئی کے دھرنے میں دو کارکن پولیس سے جھڑپ کے دوران جاں بحق ہو گئے تھے
۔نواز شریف کے خلاف موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔خیال رہے 2014ء میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنان کے قتل کے مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر اپناتحریری جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کراوایا تھا ،جواب میں وفاقی حکومت کے تمام تر نکات کوآئین وقانون کی روشنی میں رد کیاگیااور یہ جواب حامد خان نے تیارکیاتھا۔سیاسی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم انصاف پر مبنی ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انتظامیہ نے ہر ممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن دھرنے والوں نے وزیر اعظم، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی کی باڑ توڑ کر قانون کی خلاف ورزی کی۔ جواب میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے ایکشن میں اسلحہ بارود استعمال نہیں ہوا، جواب میں کہا گیاکہ شاہراہ دستور پر تصادم میں تین افراد جاں بحق ہوئے، دو افراد کی موت مظاہرین کی اپنی فائرنگ سے ہوئی جبکہ ایک شخص کی موت طبعی تھی۔ حکومتی جواب میں کہا گیاکہ ریاست کی رٹ اور امن عامہ کی ذمہ داری کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایکشن لینا پڑا۔ 31 اگست کو واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔ یہ بھی کہا گیا تھا ایف آئی آر حقائق کے خلاف اور پراپیگنڈے پر مبنی ہے، دوسرا مقدمہ درج کرنے والوں کو اسی مقدمہ کی تفتیش میں شامل ہونا چاہئے تھا۔ تحریری جواب میں کہا گیا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی پر پولیس نے لوگوں کو پکڑا مگر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام گرفتار افراد کو رہا کر دیا، جواب میں سپریم کورٹ سے ریلیف کی استدعا کی گئی تھی ۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی