02:22 pm
 ملک میں ایک تعلیمی نظام لایا جائے گا ، تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں اور سب کو آگے آنے کے برابر موقع مل سکیں

ملک میں ایک تعلیمی نظام لایا جائے گا ، تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں اور سب کو آگے آنے کے برابر موقع مل سکیں

02:22 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ ملک میں ایک تعلیمی نظام لایا جائے گا ، تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں اور سب کو آگے آنے کے برابر موقع مل سکیں ، انہوں نے کہا کہ ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر انگریزی چینل کھولیں گے اور فلمیں بھی بنائیں گے ، تاکہ مسلمانوں کا موقف دنیا کےسامنے آ سکے ،وزیر اعظم اسلام آباد میں مدرسوں کے طلبا میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔نبی کریم ﷺنےسب سےزیادہ تعلیم پر زور دیا ،
وزیر اعظم عمران خان کا مدارس کے طلبہ میں انعامات کی تقریب تقسیم سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا تعلیم کا نظام ختم کیا،اسلام ہمیں دنیا میں آنے کا مقصد بتاتا ہے, دینی تعلیم ہمیں اچھےبرےکی تمیزبتاتی ہے,دینی طلباکوجدیدتعلیم سے بھی آراستہ کیاجائےگا،مسلمانوں کےانگریزی چینل کےذریعےمسلمانوں کاتشخص اجاگرکرنےکےلیےفلمیں بنائی جائیں گی-