08:14 pm
مراد سعید نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کو چوری کی مجلس قرار دیدیا

مراد سعید نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کو چوری کی مجلس قرار دیدیا

08:14 pm

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن رہنمائوں کی ملاقاتوں کو چوروں کی مجلس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں کرپشن بچانے اور ابوبچائو تحریک پر بات ہوگی ،مولانا فضل الرحمٰن نے صرف کھایا پیا ہے ، کشمیر کبھی بات ہی نہیں کی ،عمران خان کی وجہ سے مغربی میڈیا کشمیر میں مظالم کو رپورٹ کررہاہے ،کیا کبھی مولانا، زرداری یا نواز شریف ناموس رسالت پر بولے؟دورہ امریکہ کے عمران خان کے ہاتھ تسبیح اور دوسرے کے ہاتھ میں پرچی تھی،
اپوزیشن کو کشمیر اسلام یا ملک سے کوئی سروکار نہیں ،ان کو صرفاین آر او چاہیے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو زر داری کی شہباز شریف سے ملاقات پر کہاکہ چوروں کی مجلس ہو رہی ہے جس میں کرپشن بچانے اور ابو بچائو تحریک پر بات ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ سوچا تھا کہ وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اوباما کے سامنے پرچی سے پڑھ کر بات کرتا تھا،بلاول اور گیلانی جاتے تھے تو کہتے ڈرون حملے کریں ہم صرف شور مچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن نے صرف کھایا پیا اور کبھی کشمیر کی بات نہیں کی‎، وکی لیکس میں آیا کہ مولانا نے امریکہ کو کہا کہ مجھے خدمت کا موقع دیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کھڑے ہوتے ہیں تو کشمیر کا مقدمہ لڑتے ہیں،54 سال بعد سلامتی کونسل میں کشمیر پر بحث ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے مغربی میڈیا کشمیر میں مظالم کو رپورٹ کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ کیا کبھی مولانا، زرداری یا نواز شریف ناموس رسالت پر بولے؟۔ انہوںنے کہاکہ آپ لوگ امریکہ جا کے اپنا اصل بھی دکھانے کی کوشش نہیں کرتے،نواز شریف بھارت گئے تو حریت رہنماؤں سے ملنے کی بجائے تاجروں سے ملے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سر اٹھا کر جینا چاہتے تھے لیکنان بے شرم حکمرانوں نے ہمیں سر اٹھانے نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ہاتھ تسبیح اور دوسرے کے ہاتھ میں پرچی تھی،آج پاکستانی قوم دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے جی رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن کو اسلام آباد یاد آتا ہے اسلام یاد نہیں آتا،اپوزیشن کو کشمیر اسلام یا ملک سے کوئی سروکار نہیں ،ان کو صرف این آر او چاہیے اور کچھ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ آج عالم اسلام کو سچا بہادر اور نڈر لیڈر مل گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آخری دم تک کشمیری بھائیوں کیلئے لڑیں گے۔‎

تازہ ترین خبریں

ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ۔۔۔ملتان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ۔۔۔ملتان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سدھو موسے والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل

سدھو موسے والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل

اسحاق ڈار واقعی جادوگر ثابت ہونے لگے ، ڈالر کی قیمت 200سے بھی کم ۔۔ ! عقل کو دنگ کر دینے والی خبر آگئی

اسحاق ڈار واقعی جادوگر ثابت ہونے لگے ، ڈالر کی قیمت 200سے بھی کم ۔۔ ! عقل کو دنگ کر دینے والی خبر آگئی

ایک اورخطرناک آڈیو لیک ہوگئی ،اہم ترین سیاسی رہنماء کی دہشتگردوں کومالی تعاون کی یقین دہانی

ایک اورخطرناک آڈیو لیک ہوگئی ،اہم ترین سیاسی رہنماء کی دہشتگردوں کومالی تعاون کی یقین دہانی

آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان  کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

والدین کی بیٹے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ۔۔ایسا انوکھا واقعہ جب ایک لڑکی لڑکا بن گئی، مکمل واقعہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

والدین کی بیٹے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ۔۔ایسا انوکھا واقعہ جب ایک لڑکی لڑکا بن گئی، مکمل واقعہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

’’سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے ‘‘ عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹسز جاری

’’سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے ‘‘ عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹسز جاری

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،شادی کے خواہشمندافرادکےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،شادی کے خواہشمندافرادکےلیے خوشی کی خبرآگئی

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی، یقین تھا اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی، یقین تھا اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

میرا جادو مسلمانوں پر کام نہیں کرتا ۔۔ خاتون جادوگرنی نے مسلمانوں کے حوالے سے کون سا انکشاف کر دیا؟

میرا جادو مسلمانوں پر کام نہیں کرتا ۔۔ خاتون جادوگرنی نے مسلمانوں کے حوالے سے کون سا انکشاف کر دیا؟

آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟

آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟