04:38 pm
کشمیر کی صورتحال پر تاریخ خود کو دہرانے والی ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود

کشمیر کی صورتحال پر تاریخ خود کو دہرانے والی ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود

04:38 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کہتے ہیں کہ تاریخ واقعات کو بدل بدل کے بار بار ہمارے سامنے آتی ہے۔ 1971کاسقوط ڈھاکہ دنیا کی سطح پر ایک بڑا سانحہ ہے جب بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نے مکتی باہنی کو جواز بنا کر اپنی فوج مشرقی پاکستان میں اتاری اور وہ اقوام متحدہ جا کر دنیا کو بتاتی رہیں کہ مشرقی بنگال میں ظلم ہورہا تھا ۔عورتوں سے زیادتی ہورہی تھی ہم کیسے خاموش رہتے ۔ہم نے اس لئے وہاں پر اپنی فوج اتاری۔
اور اب نریندرمودی سینہ چوڑا کرکے کہتے پھر رہے ہیں کہ وہ ہم تھے جنھوںنے 1971میں پاکستان کو توڑا ہے۔ ٹھیک وہی صورتحال اب کشمیر میں ہے۔ مواصلات کا نظام بند ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ عمران خان تو عمران خان دنیا بھر کے لیڈر کہہ رہے ہیں کہ انسانی ہولی کھیلے جانے کا خدشہ ہے اور بھارت کس منہ سے انسانی حقوق کا علمبردار بنا ہواہے۔ اور ابھی تو ہم نے نہ گوریلا وار کی نہ فوج اتاری ہے۔لیکن نو لاکھ فوج وہاں پر ظلم کررہی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ ہماری سیاسی، سفارتی اور عسکری قیادت کی حکمت عملی کیا ہوگی۔