02:47 pm
وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا، التجا مفتی

وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا، التجا مفتی

02:47 pm

سرینگر(نیوز ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی حالیہ تقریر سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا اور تقریر کے بعد کشمیریوں نے سڑکوں پر آ کر نعرے بازی کی۔برطانوی نشریاتی ادارے ''بی بی سی ''کو انٹرویو دیتے ہوئے التجا مفتی کا کہنا تھا کہ آج کشمیری سوچ رہے ہیں کہ بٹوارے کے وقت ہم جس بھارت کے ساتھ منسلک ہوئے وہ اب سیکولر نہیں رہا تو کیا ہماری قیادت کا فیصلہ درست تھا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ہماری لیے بات کی جو کشمیریوں کو اچھا لگا اور انہیں حوصلہ ملا، اس وقت کشمیر میں نوجوانوں میں بہت زیادہ انڈیا مخالف جذبات پیدا ہو گئے ہیں۔التجا مفتی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں ترقی کی بات کرتے ہیں تو انھوں نے ریاست کے حصے کیوں کیے؟ یہ کشمیریوں سے اختیارات لینا چاہتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں
کہ یہ آپ کو مزہ چکھا کر رہیں گے اور مکمل طور پر کشمیریوں سے اختیارات لے لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں التجا مفتی نے بھارت کا یہ موقف رد کردیا کہ آرٹیکل 370 کشمیر کی ترقی کے لیے کیا گیا، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور ترقی کا آپس میں کوئی لینا دینا نہیں ہے، بھارت جو دکھانا چاہ رہا ہے کہ کشمیری پرامن نہیں ہیں اور ترقی کے لیے یہ سب کیا گیا وہ غلط ہے، اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے کیا یہاں کہ لوگوں کا حق نہیں بنتا کہ ان سے مشاورت کر کے فیصلہ کیا جائے۔التجا مفتی نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا یہ جواز درست نہیں ہے یہ چاہتے نہیں کہ کشمیر سے کوئی آواز اٹھے، ایک دفعہ انٹرنیٹ آجائے گا تو لوگ بتا سکیں گے کہ ان دو ماہ انھیں کیسے قید میں رکھا گیا البتہ مودی حکومت دنیا بھر میں کوئی نہ کوئی جواز پیش کرنا چاہتے ہیں اس لیے یہ ترقی کی بات کررہے ہیں، ورنہ بھارت کو اب تک کس نے روک رکھا تھا اور جموں اور کشمیر میں ترقیاتی پیمانے جیسے شرحِ خواندگی، یا غربت دیکھیں، ریاست بہار سے لوگ یہاں مزدوری کے لیے آتے ہیں کیونکہ یہاں انھیں بہتر اجرت ملتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

لیگ اسپنز زاہد محمود کے ڈیبیو ٹیسٹ پرہی نہایت ناپسندیدہ ریکارڈ ان کے نام سے جڑ گیا

لیگ اسپنز زاہد محمود کے ڈیبیو ٹیسٹ پرہی نہایت ناپسندیدہ ریکارڈ ان کے نام سے جڑ گیا

فیفا ورلڈکپ ۔۔۔گول نہ ہونے کےغصہ میں کھلاڑی نے ہاتھ مار کر شیشہ ہی توڑ دیا

فیفا ورلڈکپ ۔۔۔گول نہ ہونے کےغصہ میں کھلاڑی نے ہاتھ مار کر شیشہ ہی توڑ دیا

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ۔۔۔بھارت نےایسی حرکت کی کہ پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانا ت میں اضافہ

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ۔۔۔بھارت نےایسی حرکت کی کہ پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانا ت میں اضافہ

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔دیکھیں

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔دیکھیں

سب کے دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی بے حدخوبصورت اور دیدہ زیب ٹی وی اداکارہ جاناںملک آج کل کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں ۔۔۔؟

سب کے دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی بے حدخوبصورت اور دیدہ زیب ٹی وی اداکارہ جاناںملک آج کل کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں ۔۔۔؟

انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔۔۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجانے بڑا تبصرہ کر دیا

انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔۔۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجانے بڑا تبصرہ کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

پی ٹی آئی کو چھیڑنا مہنگا پڑا ۔۔۔مولانافضل الرحما ن کو بڑادھچکا دے دیا گیا

پی ٹی آئی کو چھیڑنا مہنگا پڑا ۔۔۔مولانافضل الرحما ن کو بڑادھچکا دے دیا گیا

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنا جرم قرار۔۔۔ قیدو جرمانہ کی سزابھی مقرر کر دی گئی

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنا جرم قرار۔۔۔ قیدو جرمانہ کی سزابھی مقرر کر دی گئی

بچوں کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔۔عدالت کیجانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کوہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم آ گیا

بچوں کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔۔عدالت کیجانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کوہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم آ گیا

جج کی گاڑی روکی تو روکی کیوں۔۔۔ ؟اسی جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل کر دئیے گئے

جج کی گاڑی روکی تو روکی کیوں۔۔۔ ؟اسی جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل کر دئیے گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون  شوبز انڈسٹری سےنہایت افسوسناک خبر ۔۔۔۔ لیجنڈری فنکارانتقال کر گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون شوبز انڈسٹری سےنہایت افسوسناک خبر ۔۔۔۔ لیجنڈری فنکارانتقال کر گئے

پاکستان کے دو بڑے صوبوں میں گیس نا پید ہو گئی 

پاکستان کے دو بڑے صوبوں میں گیس نا پید ہو گئی 

آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!

آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!