11:18 am
یورینیم کی تلاش کیلئے 922 ملین روپے لاگت کا منصوبہ منظور پراجیکٹ کیلئے پاکستان کے کس شہر کا انتخاب کیا گیا

یورینیم کی تلاش کیلئے 922 ملین روپے لاگت کا منصوبہ منظور پراجیکٹ کیلئے پاکستان کے کس شہر کا انتخاب کیا گیا

11:18 am

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی( سی ڈی ڈبلیو پی ) نے 3.9 ارب روپے کی لاگت کے 2 منصوبے منظور کر لیے گئے ہیں، توانائی سے متعلق ڈیرہ غازی خان فیز 10 میں یورینیم وسائل کی تفصیلی تلاش کے لیے 922 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کر لیا گیا
اوراسکردو میں 250 بستروں پر مشتمل اسپتال کے قیام کے لیے 2999.5 ملین روپے کی لاگت کا منصو بہ بھی منظور کر لیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔