04:23 pm
قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معیشت کے ساتھ ہے، آرمی چیف

قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معیشت کے ساتھ ہے، آرمی چیف

04:23 pm

ملک میں داخلی سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کے اقتصادی سرگرمیوں پرمثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں،تاجربرادری کے حکومتی اقتصادی ٹیم سے رابطے اور جوابدہی خوش آئند اور نجی وسرکاری اداروں میں بڑھتے ہوئے روابط قابل ستائش اقدام ہیں جنرل قمرجاویدباجوہ کا معیشت اورسیکیورٹی کے موضوع پرآرمی آڈیٹوریم میں اجلاس سے خطاب اجلاس میں اقتصادی ٹیم نے تاجر برادری کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ، تاجروں نے کاروبار ی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز شیئرکیں،تاجروں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سے اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کریں گے،آئی ایس پی آر راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے
کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معیشت کے ساتھ ہے، ملک میں داخلی سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کے اقتصادی سرگرمیوں پرمثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ معیشت اورسیکیورٹی کے موضوع پرآرمی آڈیٹوریم میں اجلاس ہوا، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اجلاس کی میزبانی کی، حکومتی اقتصادی ٹیم اور معروف تاجر رہنما اجلاس میں شریک تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تاجربرادری کے حکومتی اقتصادی ٹیم سے رابطے اور جوابدہی خوش آئند ہے اور نجی وسرکاری اداروں میں بڑھتے ہوئے روابط قابل ستائش اقدام ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معیشت کے ساتھ ہے، ان مباحثوں کا مقصد تمام فریقین کو پلیٹ فارم مہیا کرناہے، پلیٹ فارم کی تجاویز سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے میں مدد ملے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں اقتصادی ٹیم نے تاجر برادری کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا معیشت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں، تاجر برادری کا کہنا تھا کہ کاروباری ماحول میں بہتری کیلئے کئی اقدامات ضروری ہیں، تاجر اپنے ذمے ٹیکس پوری ذمہ داری سے ادا کررہے ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق تاجروں نے کاروبار ی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز شیئرکیں۔ تاجروں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سے اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کریں گے، ٹیکس ادا اور سرمایہ کاری کرکے اپنا کردار ادا کریں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشترکہ فورم پر مثبت سفارشات دینے پر شرکا سے اظہار تشکر کیا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی