02:22 pm
شیخ رشیدآپ کوڈرارہے ہیں کہ آپ اسلام آبادنہ آئیں یہاں ڈینگی پھیلاہواہے

شیخ رشیدآپ کوڈرارہے ہیں کہ آپ اسلام آبادنہ آئیں یہاں ڈینگی پھیلاہواہے

02:22 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مولانافضل الرحمٰن نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اکرم خان درانی کے ہمراہ آزادی مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور27اکتوبرکواسلام آبادکی طرف مارچ کااعلان کیا۔پریس کانفرنس کے بعدمولانافضل الرحمان نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے
اسی دوران ایک صحافی نے مولانافضل الرحمٰن سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدآپ کوڈرارہے ہیں کہ اسلام آبادمیں ڈینگی پھیلاہواہے آپ یہاں نہ آئیں تواس کے جواب میں مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ ہماراڈینگی سے کوئی سروکارنہیں ہماراواسطہ توڈنگا(عمران خان ) سے ہے ،ان کایہ کہناتھاکہ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔