03:13 pm
وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کے ان کی دفاع کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کے ان کی دفاع کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

03:13 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور اینکر پرسن معید پیر زادہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایک خصوصی انٹرویوکیا۔ جس میں ایک ان کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی بابت سوالات کیے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے معیدپیرزادہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال کیا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ آپ کی کارکردگی کےحوالے سے سوالات بھی اٹھتے ہیں اور تنقید بھی ہوتی رہتی ہے۔
لیکن وزیر اعظم ہمیشہ آپ کے دفاع میں آگے آجاتے ہیں ۔ اس کی کیا خاص وجہ ہے۔ اس پر عثمان بزدار نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایک بہت بڑا صوبہ ہے۔ ایک بہت بڑی آبادی ہے۔ ایک بہت بڑی اسمبلی ہے۔ اس کو چلانے کےلئے مجھے اپنے لیڈر کا اعتماد چاہیے ۔اگر لیڈر ہی مجھ پر اعتماد نہیں کرے گاتو میں کارکردگی کیسے دکھا سکوں گا۔اورمجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم صاحب نے مجھےہر موقع پر بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا جس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔