03:16 pm
ہاں البتہ عمران خان نے اپنی پارٹی کے لوگوں کی کرپشن پر اعتراض کرنا چھوڑ دیا ہے

ہاں البتہ عمران خان نے اپنی پارٹی کے لوگوں کی کرپشن پر اعتراض کرنا چھوڑ دیا ہے

03:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار نے تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کیے گئے فارن فنڈنگ کیس میں کچھ تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہناتھا کہ اکبر ایس بابرنے اس کیس میں کہا ہے کہ میں دونا معلو م اکائونٹس میں پیسہ جا رہا ہےجو بتائے ہی نہیں گئے اور 8 اکائونٹ یہاں ہیں۔اور عمران خان پیسہ کھا رہے ہیں۔ دیکھیں عمران خان پیسہ نہیں کھاتا ۔
یہیں پر اکبر ایس بابر غلطی کررہے ہیں کہ کیونکہ ہر سال شوکت خانم کینسر ہسپتال کے فنڈز میں 8ارب روپے آتےہیں۔انھوںنے کبھی اس پیسے سے کچھ نہیں کھایا ۔تو پھر پارٹی کے چندے میں سے کہاں کھائیں گے۔ہاںکیس میں گڑ بڑ ضرور ہے۔ چار نام میں بھی بتا سکتا ہوں ۔ان سے پوچھا جائے تو سب سامنے آجائے گا۔لیکن گڑ بڑ عمران خان نے نہیں کی۔ ہاں عمران خان نے اس بات پرسمجھوتہ ضرور کرلیا ہے کہ ان کی پارٹی میں جو کرپٹ لوگ موجود ہیں ان کی کرپشن پر انھیں کوئی اعتراض نہیں آپ نے دیکھا کہ دوائوں کی قیمتیں کئی گنا مہنگی ہوئی اور وزیر صحت کو نکال دیا گیا۔لیکن اصل بات یہ ہے کہ کیا الیکشن کمیشن میں اتنا دم خم ہے۔ ادارے میں وقت اور موقع کی مناسبت سے کیسوں کو دیکھتے ہیں۔ ہاں اگر واقعی اس کیس کو کھولاجائے اور میرٹ پر فیصلہ ہو تو بہت بڑا انقلاب آجائے گا۔ یہ بات سو فیصدی یقینی ہے