09:32 pm
مولانا فضل الرحمان تاریخ کا اعلان کرنےکے بعد بھی دھرنا نہیں دیں گے،رانا عظیم

مولانا فضل الرحمان تاریخ کا اعلان کرنےکے بعد بھی دھرنا نہیں دیں گے،رانا عظیم

09:32 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے تاہم سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار رانا عظیم کہتے ہیں کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں کہ یہ دھرنا نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئےاینکر نے سوال کیا کہ اب جب کہ مولانا فضل الرحمان نے 27اکتوبر کو دھرنا دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تب بھی آپ یہ بات کہہ رہے ہیں۔اس پر رانا عظیم کا کہناتھا کہ 27اکتوبر ابھی بڑی دور ہے۔
اور میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ یہ دھرنا نہیں ہوگا۔ آج بھی ان سے سوال کیا کہ یہ دھرنا کتنے دن کا ہوگا تو انھوںنے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ بھی نہیں سوچا گیا ۔تاریخ دینے کے علاوہ وہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔ ان کا سارے کا سارا دار و مدار مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت پر ہے لیکن وہ دونوں جماعتیں دھرنے پر رضا مند نہیں ہیں۔مسلم لیگ (ن) اس بارے میں اختلافات کا شکار ہے۔ خود مریم نواز کہتی ہیں کہ وہ مجلس عاملہ کے فیصلے کو نہیں مانتی اور پارٹی رہنمائوں کو وہاں جانا ہوگا۔جبکہ شہباز شریف دھرنے سے خود کو بالکل الگ رکھنا چاہ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ دھرنا سیاست کا حصہ نہیں بنے گی۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں بڑی جماعتوں کے رہنما مولانا سے ملاقات کرکے انھیں یہ سمجھانے کی کوشش کریں گے کہ اگر لائن آف کنٹرول پر صورتحال خراب ہوجاتی ہےیا اندرون ملک کوئی انتشار پھیلتا ہےتو آپ کو اپنا دھرنا ختم کرکے اٹھنا ہی ہوگا ۔ اس لیے یہ وقت کسی بھی صورت میں احتجاجی سیاست کے لئے موزوں نہیں ہے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر