09:59 pm
وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا، التجا مفتی

وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا، التجا مفتی

09:59 pm

سری نگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی حالیہ تقریر سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا اور تقریر کے بعد کشمیریوں نے سڑکوں پر آ کر نعرے بازی کی۔ برطانوی میڈیا کو انٹریو دیتے ہوئے التجا مفتی کا کہنا تھا کہ آج کشمیری سوچ رہے ہیں کہ بٹوارئے کے وقت ہم جس بھارت کے ساتھ منسلک ہوئے وہ اب سیکولر نہیں رہا تو کیا ہماری قیادت کا فیصلہ درست تھا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ہماری لیے بات کی جو کشمیریوں کو اچھا لگا اور انہیں حوصلہ ملا، اس وقت کشمیر میں نوجوانوں میں بہت زیادہ انڈیا مخالف جذبات پیدا ہو گئے ہیں۔التجا مفتی کا کہنا تھا
کہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں ترقی کی بات کرتے ہیں تو انھوں نے ریاست کے حصے کیوں کیے؟ یہ کشمیریوں سے اختیارات لینا چاہتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ آپ کو مزہ چکھا کر رہیں گے اور مکمل طور پر کشمیریوں سے اختیارات لے لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں التجا مفتی نے بھارت کا یہ موقف رد کردیا کہ آرٹیکل 370 کشمیر کی ترقی کے لیے کیا گیا، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور ترقی کا آپس میں کوئی لینا دینا نہیں ہے، بھارت جو دکھانا چاہ رہا ہے کہ کشمیری پرامن نہیں ہیں اور ترقی کے لیے یہ سب کیا گیا وہ غلط ہے، اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے کیا یہاں کہ لوگوں کا حق نہیں بنتا کہ ان سے مشاورت کر کے فیصلہ کیا جائے۔التجا مفتی نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا یہ جواز درست نہیں ہے یہ چاہتے نہیں کہ کشمیر سے کوئی آواز اٹھے، ایک دفعہ انٹرنیٹ آجائے گا تو لوگ بتا سکیں گے کہ ان دو ماہ انھیں کیسے قید میں رکھا گیا البتہ مودی حکومت دنیا بھر میں کوئی نہ کوئی جواز پیش کرنا چاہتے ہیں اس لیے یہ ترقی کی بات کررہے ہیں، ورنہ بھارت کو اب تک کس نے روک رکھا تھا اور جموں اور کشمیر میں ترقیاتی پیمانے جیسے شرحِ خواندگی، یا غربت دیکھیں، ریاست بہار سے لوگ یہاں مزدوری کے لیے آتے ہیں کیونکہ یہاں انھیں بہتر اجرت ملتی ہے

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر