05:04 pm
مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے، پنڈی اسلام آباد میں بہت ڈینگی ہیں مولانا کو کاٹ لیں گے،  شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے، پنڈی اسلام آباد میں بہت ڈینگی ہیں مولانا کو کاٹ لیں گے، شیخ رشید

05:04 pm

کراچی(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے، پنڈی اسلام آباد میں بہت ڈینگی ہیں مولانا کو کاٹ لیں گے، اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہیں، اندر کی بات یہ ہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نیکہا کہ اپوزیشن کی پارٹیاں مجھے گالیاں دیتی ہے حالانکہ میں ان کا ساتھ دیتا ہوں میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے صرف نواز شریف اور زرداری چور نہیں پورا معاشرہ چور ہے۔
چور کا پتا جب لگتا ہے جب وہ اقتدار میں آتا ہے میں نے عمران کو کہا کہ تھوڑے پیسے لے کر ان کو چھوڑ دو معاف کر دوں ، آخری عمر میں ہے خوار مت کرو۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا وقت نہیں آئیگاسب لوگ ایک ہورہے ہیں پنجاب میں اگر جمع ہوئے تو ان سب کو ڈینگی ہوجائیگاکشمیر کے معاملہ پر شہباز شریف بھی عمران کے ساتھ ہے اور کچھ ٹائم میں بلاول بھی ساتھ ہوگاشہباز شریف اور بلاول دونوں مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے میں کامیاب ہو جائینگے، فضل الرحمان کا اصل کام تو عمران خان نے کردیا۔ عمران خان کشمیر کیلئے لڑا ہے، مودی نے جو قدم لیا ہے اس سے وہ پھنس گیا ہے، انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کا موسم چل رہا ہے مجھے نہیں معلوم کہ کس کی گرفتاری ہونی ہے، بلاول نے کہا کہ وہ مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، میری کوشش ہوگی ایسا نہ ہونیدیا جائے، بلاول کو ٹائم لگے گا وہ بچہ ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے، سب طے ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو غفور حیدری کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ پنڈی اسلام آباد میں ڈینگی موجود ہے، مولانا وہیں رہیں تو اچھا ہے۔ مولانا لانگ مارچ کرنے نکلیں گے تو ڈینگی سے کا سامنا کرنا پڑے گا، پنڈی اسلام آباد میں بہت ڈینگی ہیں مولانا کو کاٹ لیں گے، انہوں نے کہا کہ جو طعنے دیتے ہیں انہیں کہتا ہوں کہ چین سے بلٹ ٹرین پر بات کروں گا، عمران خان کے دور میں ہم بلٹ ٹرین بھی چلائیں گے۔ ریلوے میں 80 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے، اورینج لائن کا پر کلومیٹر خرچہ 59 ملین یوایس ڈالر ہیایم ایل ون کا خرچہ 4 ملین ہے کراچی میں پانچ نئی واشنگ لائنز بن جائیں گی کراچی کیلیے تین اور بڑی خوشخبریاں ہیں ریتی لائن ، پورٹ قاسم کاٹینڈر کرنیجارہیہیں رش کم ہوگالیکن کچرے کا مسئلہ میرا نہیں ہیریلویکوخساریسینکال کر منافع بخش بنادوں گا دو سال کیعرصے میں لوگوں کو نوکریاں ملیں گی اور ادارہ نفع میں۔ہوگا ریلویکیمزدوروں کو رہائشی اپارٹمنٹس اور مالکانہ حقوق کیبھی دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان۔سیبات کی ہیکہ اگلا الیکشن ایم ایل ون پرلڑنا ہیپاکستان ریلوینیجوپسینجر بڑھا ئے وہ ایم ایل ون کاکمال ہیوعدہ ہیکہ تعطل کوختم کریں گے تین ہزارریلوے کراسنگ ہیں ، سارے پل ختم کرکینئیبنائیں گینئیسگنلز اور نئی کوچز لائیں گے میرا یہ نعرہ تھا کہ آرام حرام ہے لیکن ریلوے کانعرہ تھا کہ کام حرام ہے ،انہوں نے کہا کہ سات گھنٹے میں کراچی سے لاہور مسافروں کو پہنچائیں گیہم نے ابھی تک کوء چیز امپورٹ نہیں کی اور ایک لاکھ پسینجر بڑھائے ہیں ایم ایک ون سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ایم ایل ٹو بھی بنے گا ٹرینوں کی رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ جمرود اور افغانستان تک کنٹینرز لے کے جائیں گے، ہم نے آج تک 15 فریٹ ٹرینں چلا چکے ہیں۔ پلواما حملے کے بعد پوچھا گیا کہ ٹرینوں کی کیا پوزیشن ہیمیں نے کہا کہ آپ کے ٹینک گاڑیاں اور دیگر سامان ایسے لے جائیں گی دنیا دیکھے گی،واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد دو روزہ دورے پر کراچی میں ہیں، پہلے روز انہوں نے این ایل سی کے اشتراک سے کراچی کینٹ اسٹیشن پرنئی مال بردار گاڑی کا افتتاح کیا اورمسافر اور مال بردار گاڑیوں کے حوالے سے کیمپ آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کی