07:22 am
پاک فوج کا بھارتی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

پاک فوج کا بھارتی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

07:22 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )پاک فوج نے کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،
بہادر کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی عزت، وقار اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہے۔کور کمانڈر کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور پاکستان کے سیکیورٹی حالات پر غور کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس نے اعلان کیا کہ کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔کور کمانڈر کانفرنس نے اقوام متحدہ میں تنازع کشمیر مؤثر طور پر اجاگر کرنے کو تسلیم کیا اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی سازشوں سے نمٹنے کی کوششوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس نے بھارتی کمانڈر کی جانب سے غیر ذمے دارانہ بیانات کا بھی جارحانہ انداز میں جواب دینے کا اعلان کیا۔