02:37 pm
چین سے 12 ارب ڈالر برآمدات پاکستان آکر 6  ارب رہ گئیں، آرمی چیف نے چونکا دیا

چین سے 12 ارب ڈالر برآمدات پاکستان آکر 6 ارب رہ گئیں، آرمی چیف نے چونکا دیا

02:37 pm

کراچی(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تاجروں صنعتکاروں سے اجتماعی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے ان کو چونکا دیا کہ چین سے بارہ ارب ڈالر کی برآمدات پاکستان آ کر محض چھ ارب رہ گئیں۔ملاقات میں شریک ایک اسٹاک بروکر نے کہا کہ چھ ارب ڈالر کی انڈر انوائسنگ کی گئی، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ سیلزٹیکس ریفنڈ تین سال تک محدود کر دیا گیا ہے، تعمیراتی صنعت کو سہولتیں دیں گے۔معروف بزنس مین، صنعتکار و تاجر میاں محمد منشاء نے کہا
کہ تعمیراتی کنسیشن دینے کی ضرورت ہے اس سے پوری معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے لینڈ بینک قائم کیے پرائیوٹائزیشن بہت ضروری، نیب کو بزنس سے جدا کیا جائے۔علی حبیب کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ تباہ کن ہے اس کو روکنے کی ضرورت ہے فوج کے اقدامات کی تعریف بھی کی کئی جگہ باڑ لگا دی گئی ہیں۔ حسین داؤد نے کہا کہ اسٹرکچرل اصلاحات اور نیب سے متعلق معاملات بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔عارف حبیب نے کہا معیشت کے لئے سب سے بڑا مسئلہ شرح سود ہے ۔گوہر اعجاز نے بانڈز کی نشاندہی کی۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، اور وزیر مملکت حماد اظہر وہاں موجود تھے۔بلڈر ٹائیکون ملک ریاض نے تعمیراتی سرگرمیوں اور نیب سے متعلق بات کی کہ چار سو ساٹھ ارب روپے ہم سپریم کورٹ آف پاکستان میں دینے کی ہامی بھرچکے ہیں اس کے باوجود بھی نیب کے نوٹسز مل رہے ہیں چیف آف آرمی اسٹاف نے اس کا حوصلہ افزا جواب دیا۔انہوں نے کہا بھرپور انداز میں کام کیجئے آپ کو کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہیے آپ ہر لحاظ سے آگے بڑھیں۔ سلطان علی الانہ وہاں موجود تھے آرمی چیف نے ان کی تعریف کی اور کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں ان کا کردار بہت مثبت رہا ہے اور حکومت کی بہت مدد کی ہے۔مجموعی طور پر بہت ہی مثبت چیزیں سامنے آئیں۔بہت سے کاروباری حضرات سے میری بات ہوئی ہے سب نے حماد اظہر کی بہت تعریف کی ہے ان کے انداز کی رسپانس کی اور کمپوز اسٹائل کی بہت تعریف کی ہے تا جروں کے نیب سے متعلق تحفظات ہیں۔نیب باور کرارہی ہے کہ اس نے سرمایہ کاروں اورکاروباری طبقات پر بھاری ہاتھ نہیں رکھا ۔چیئر مین نیب نے آج لاہور میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نیب ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا ئیگا جس سے معیشت کو نقصان پہنچے ۔نیب میگا کرپشن کیخلاف قابل قدرخدمات انجام دے رہی ہے ۔نیب نے سندھ اورپنجاب میں کرپشن کیسز پرقابل تعریف کام کیا ہے لیکن ساتھ ساتھ نیب کواپنے کیسز منطقی انجام تک پہنچانے ہوں گے۔ ایک اسٹاک بروکر نے کہا کہ یہاں چھ بلین ڈالر امپورٹ ہوئی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ چھ بلین ڈالر امپورٹر نے انڈر انواسنگ کی ہے۔وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے معیشت کا پورا روڈ میپ سامنے لے آؤٹ کر کے دیا اور ان حضرات کے تمام تحفظات کے حوالے سے انہیں جوابات دیئے گئے ۔ایکسپورٹرزکا ریفنڈ بانڈ کا ایشو تھا ہم جب تک کمرے میں بیٹھے رہے تب تک وہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا اس کے بعد ایکسپورٹر کے گیس کے مسائل تھے ہم سب بیٹھے ہم نے گیس کے مسئلے کو بجلی کے مسئلے و کلویژدیا تاکہ اگلی میٹنگ میں سمری لا کر کیبنٹ میں لا کر اس مسئلے کو بھی حل کیا جاسکے بہت سارے مسائل کا ذکر کیا گیا جس میں سے بہت سے مسائل پر کام ہو رہا تھا ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ اس حوالے سے ہم کہاں کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی