02:40 pm
شہر ی کیخلاف مقدمہ درج،پی ٹی آئی رہنما کے کتے کی قیمت کتنے لاکھ ہے ؟

شہر ی کیخلاف مقدمہ درج،پی ٹی آئی رہنما کے کتے کی قیمت کتنے لاکھ ہے ؟

02:40 pm

مظفر گڑھ : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ہونے پر غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مظفر گڑھ میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کجھر کے کتے کو موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی تھی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقے کھر غربی میں موٹر سائیکل سوار افراد کے سامنے کتا آجانے سے حادثہ میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا
۔مظفرگڑھ پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونے والے غریب کاشتکار کی کوئی کاروائی نہ کی اور بااثر سیاستدان کے کتے کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کر ڈالا۔ درج کیے گئے مقدمہ میں قیمتی کتے کی مالیت ایک لاکھ تیس ہزار روپے بتائی گئی ہے جس کو سیر کرانے کے دوران حادثہ پیش آیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک غلام مصطفی کھر کے ملازم عبدالرشید کھیارا کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیاہے کہ وہ ملک غلام مصطفی کھر کے کتوں کو سیر کرا رہا تھا کہ ایک شکاری کتا نسل کاٹھیا بلٹیر مالیتی ایک لاکھ 30ہزارروپے موٹر سائیکل کی ٹکر سے نیچے آگیا،جس سے اس کی کمر ٹوٹ گئی۔اس انوکھے مقدمے پر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار میں مظفرگڑھ پولیس کا انوکھا انصاف ہے، غریب انسان سے زیادہ وڈیرے کے کتے کو اہمیت دی جانے لگی ہے۔پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق وٹرنزی ڈاکٹر کی جانب سے میڈیکل رپورٹ موصول ہونے پر موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار محمد اسماعیل بھی حادثے میں زخمی ہوا تھا جو مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد روپوش ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ غلام مصطفی کھر نے اپریل 2017ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان