10:32 am
فضل الرحمان کو ایسا بٹھائیں گے کہ وہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوں گے‘فیصل واوڈا

فضل الرحمان کو ایسا بٹھائیں گے کہ وہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوں گے‘فیصل واوڈا

10:32 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو انشاءاللہ ایسا بٹھائیں گے کہ وہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوں گے۔سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو بے ایمان انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی پوری قیادت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے الیکشن ہارنے کے بعد رونا رویا اور عدالت کا رخ کیا لیکن ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں بیٹھنے آرہے ہیں، مولانا صاحب بیٹھنے کے لیے آئیں، ایسا بٹھائیں گے کہ مولانا فضل الرحمان کا دوبارہ اٹھنا مشکل ہو جائے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم کسی کی گیڈر بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان کا وزن کم کرنے کے لیے اڈیالہ جیل اور اٹک جیل میں ایکسرسائز مشین رکھ رہے ہیں۔خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کو گھر بھیج کر دکھائیں گے۔

تازہ ترین خبریں