05:32 pm
سندھ ہائی کورٹ میں  حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

سندھ ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

05:32 pm

کراچی (آن لائن)سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، حلیم عادل شیخ کے خلاف درخواست میں غیرملکی بینک اکاؤنٹ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں ذرائع آمدن چھپائے،
گوشواروں میں صاحبزادیوں کے اخراجات کا ذکر نہیں، دونوں صاحبزادیوں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں۔درخواست گزار نے نیو جرسی بینک اکاؤنٹ کانمبر،تفصیلات بھی پیش کردیں اور کہا حلیم عادل کے گوشواروں میں نواب شاہ پولٹری کمپلیکس کا ذکر نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذرائع آمدن اور اثاثے چھپانے پر حلیم عادل شیخ کوڈی نوٹیفائی کیاجائے اور حلیم عادل شیخ کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔