05:39 pm
 مولانا  جتنے لوگ لاسکتے ہیں لے آئیں مگر وہ  اقتدار کا خواب دیکھنا چوڑ دیں ،شہر یار آفریدی

مولانا جتنے لوگ لاسکتے ہیں لے آئیں مگر وہ اقتدار کا خواب دیکھنا چوڑ دیں ،شہر یار آفریدی

05:39 pm

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جتنے لوگ لاسکتے ہیں لے آئیں ہم کنٹینر بھی دیں گے اور حلوہ بھی مگر وہ اقتدار کا خواب دیکھنا چوڑ دیں اور قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہیں۔جمعہ کے روز فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہیریار آفریدی نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کے موقف کی حمایت کررہی ہے یوپی یونین سمیت ہر فورم پر کشمیر کی بات ہورہی ہے ہم سب کچھ قربان کردیں گے مگر کشمیر پر سمجھوتا نہیں کرینگے
کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی تو پاکستان تیار ہے لیکن خدانخواستہ ایٹی جنگ ہوتی ہے تو پوری دنیا پر اس کے خطرناک اثرات ہونگے انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ٹرائل آنے دیں ایک ایک چیز عدالت میں پیش ہوجائیں گے محکمہ انسداد منشیات ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے بعد کیس میں پیش رفت ہوتی گئی رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو کئی ہفتے تک مانیٹر کیا گیا اس کے بعد ان کیخلاف کارروائی کی گئی انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کیلئے جتنے لوگ لاسکتے ہیں لے آئیں مگر وہ قوم کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں دھرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر بھی دینگے اور حلوہ بھی فراہم کیا جائے گا مگر مولانا کا اقتدار کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ افغانستان کی عوام 40سال سے خوار ہو رہے ہیں اب امن آنا ان کا حق ہے بھارت بھی پریشان ہے اور اس کو سمجھ نہیں آرہی کہ طالبان پاکستان کیسے آکر بیٹھ گئے(عزیز درانی،صدام)