05:48 pm
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدکاکہناہے کہ مولانافضل الرحمٰن لانگ مارچ نہیں کریں گے

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدکاکہناہے کہ مولانافضل الرحمٰن لانگ مارچ نہیں کریں گے

05:48 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدکاکہناہے کہ مولانافضل الرحمٰن لانگ مارچ نہیں کریں گے ، اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہیں، اندر کی بات یہ ہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔اپوزیشن کی پارٹیاں مجھے گالیاں دیتی ہے حالانکہ میں ان کا ساتھ دیتا ہوں میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے صرف نواز شریف اور زرداری چور نہیں پورا معاشرہ چور ہے۔چور کا پتا جب لگتا ہے جب وہ اقتدار میں آتا ہے میں نے عمران کو کہا کہ تھوڑے پیسے لے کر ان کو چھوڑ دو معاف کر دوں ،
آخری عمر میں ہے خوار مت کرو۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا وقت نہیں آئیگاسب لوگ ایک ہورہے ہیں پنجاب میں اگر جمع ہوئے تو ان سب کو ڈینگی ہوجائیگاکشمیر کے معاملہ پر شہباز شریف بھی عمران کے ساتھ ہے اور کچھ ٹائم میں بلاول بھی ساتھ ہوگاشہباز شریف اور بلاول دونوں مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے میں کامیاب ہو جائینگےعمران خان کشمیر کیلئے لڑا ہے، مودی نے جو قدم لیا ہے اس سے وہ پھنس گیا ہے، انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کا موسم چل رہا ہے مجھے نہیں معلوم کہ کس کی گرفتاری ہونی ہے، بلاول نے کہا کہ وہ مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، میری کوشش ہوگی ایسا نہ ہونیدیا جائے، بلاول کو ٹائم لگے گا وہ بچہ ہے۔