05:49 pm
پاکستان میں فوجی اڈوں کا قیام۔۔۔ چین نے مغربی قوتوں کو سرپرائز دے دیا

پاکستان میں فوجی اڈوں کا قیام۔۔۔ چین نے مغربی قوتوں کو سرپرائز دے دیا

05:49 pm

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں تعینات چین کےسفیریوجنگ نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا سی پیک سے متعلق غلط تاثرات ابھارتا رہتا ہے،چین کے پاکستان میں کوئی فوجی یا اسٹریٹجک عزائم نہیں، مغربی میڈیا تاثر دیتا ہے چین پاکستان کو کالونی بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کونسل آف فارن ریلیشنز کے تحت سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔سی پیک پاکستان انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کیلئے ہے۔چین شراکت داری کی بنیاد پر بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔سی پیک پاکستانی معیشت کی ترقی کا مکمل ضامن نہیں بلکہ چھوٹا سا حصہ ہے۔چین پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کیلئے
انتہائی اہم ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ مغربی میڈیا سی پیک سے متعلق غلط تاثرات ابھارتا رہتا ہے،چین کے پاکستان میں کوئی فوجی یا اسٹریٹجک عزائم نہیں، مغربی میڈیا تاثر دیتا ہے چین پاکستان کو کالونی بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف گوادر پورٹ تک کا منصوبہ نہیں۔ سی پیک گوادر سے قندھار، سنٹرل ایشاء اور روس تک پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ابھرتا ہوا پورٹ ہے یہ پاکستان حکومت اور قوم کا خواب تھا۔ہم پاکستان میں تمام شعبوں میں بھرپور تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین گوادرپورٹ چلانے کیلئے سالانہ 40ملین ڈالرخرچ کررہا ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کی فری زون پالیسی کا انتظار کررہے ہیں۔فری زون پالیسی سے گواد ر میں 19منصوبے شروع ہوں گے۔فری زون پالیسی کے تحت فیکٹریاں بنائیں گے۔گوادر میں سی فوڈ، زراعت اور دیگر صنعتیں قائم ہوں گی،جس سے ملازمت کے مواقع پیداہوں گے۔