01:46 pm
وزیراعظم عمران خان آج اپنی 67 ویں سالگرہ منارہے ہیں

وزیراعظم عمران خان آج اپنی 67 ویں سالگرہ منارہے ہیں

01:46 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان آج اپنی 67 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ’’ہیپی برتھ ڈے خان صاحب ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔وزرات عظمیٰ کامنصب سنبھالنے کے بعد یہ عمران خان کی دوسری سالگرہ ہے۔ سال 1992 میں پاکستان کے لیےکرکٹ ورلڈ کپ جیتنے سے لیکر 2018 میں وزیراعظم بننے کے بعد ملکی معاشی صورتحال اور کمشیر کی آزادی کیلئے درپیش چیلنج سمیت اس طویل عرصے میں انہوں نے بہت سے نشیب وفراز دیکھے۔عمران خان کی سالگرہ پر پی ٹی آئی کے زیراہتمام تقریبات میں کیک کاٹنے کا اہتمام کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر اور دیگرسائٹس پر تہنیتی پیغامات کے ڈھیر لگا دیے ہیں۔
مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں میں پارٹی رہنماؤں، وزراءاور دیگر احباب بھی شامل ہیں۔اکرام اللہ خان نیازی اور شوکت خانم کے یہاں5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں جنم لینے والے عمران خان اپنے والدین کی اکلوتی اولاد نرینہ ہیں جبکہ ان کی 4 بہنیں ہیں۔ابتدائی تعلیم کے بعد لاہور سےبرطانیہ جانے والے عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔سال 1971 میں 18 سال کی عمرمیں قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے کیا۔سال 1982 سے 92 کے درمیان کپتان بھی رہے اور اسی دوران اپنی قیادت میں پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوایا۔جماعت اسلامی سے علیحدہ ہونے والی تنظیم پاسبان میں شمولیت سے 1994 میں سیاسی سفر کا آغاز کرنے والے عمران خان نے 25 اپریل 1996 کو پاکستان تحریک انصاف قائم کی۔ 2002 میں میانوالی سے ایم این سے منتخب ہوئے۔طویل جدوجہد کے بعد 2013 کے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں حکومت قائم کی اور پھر 2018 میں ملک گیرکامیابی حاصل کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے مرکز میں حکومت قائم کی اور عمران خان نے 17 اگست 2018 کو 22ویں وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالا۔ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو عمران خان نے 3 شادیاں کیں۔ پہلی شادی 1995 میں برطانوی خاتون جمائما گولڈ اسمتھ سےکی جنہوں نے اس شادی کے لیے اسلام قبول کر کے اسلامی نام حائقہ خان رکھا اور سال 2004 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ دوسری شادی پاکستانی خاتون ریحام خان سے کی جن سے اختلافات کے باعث چند ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی جبکہ تیسری شادی 2018 میں بشریٰ بی بی سے کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے میں ان کا اہم کردار ہے۔پہلی بیوی جمائما سے عمران خان کے 2 بیٹے قاسم اورسلیمان ہیں۔عمران خان کے کریڈٹ پر ایک اہم کارنامہ پاکستان میں جدید ترین سہولیات سے مزین کینسراسپتال کا قیام ہے جو انہوں نے کینسر کے باعث انتقال کرجانے والی اپنی والدہ ’’شوکت خانم ‘‘ کے نام پربنوایا۔

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘