02:34 pm
منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجے گئے پیسے کو پاکستان واپس لانے کاکوئی طریقہ کار نہیں

کراچی: پاکستانیوں کا بیرون ممالک میں پڑے اربوں ڈالرز میں سے ایک روپیہ بھی پاکستان واپس نہیں لایا جا سکتا، چئیرمین ایف بی آر نے دو ٹوک الفاظ میں حقیقت بیان کر دی، کہتے ہیں کہ پاکستان سے ماضی میں پیسہ باہر گیا، لوگوں نے بیرون ملک محفوظ ٹھکانے بنائے، گزشتہ 20 سال میں پاکستان سے سالانہ 6 ارب ڈالر بیرون ملک گئے، تاہم بیرون ملک بھیجے گئے سرمائے کو واپس پاکستان لانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے چئیرمین زبر زیدی کہتے ہیں کہ بیرون ملک بھیجی گئی رقم واپس پاکستان نہیں لائی جاسکتی۔ زبر زیدی کہتے ہیں کہ پاکستان سے ماضی میں پیسہ باہر گیا، لوگوں نے بیرون ملک محفوظ ٹھکانے بنائے،
گزشتہ 20 سال میں پاکستان سے سالانہ 6 ارب ڈالر بیرون ملک گئے۔پاکستان میں اب لوگ منی لانڈرنگ، اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی پر بات کر رہے ہیں لیکن ماضی میں اس موضوع پر بات نہیں کی جاتی تھی، دنیا میں ایسے نظام بنائے گئے کہ بیرون ملک پیسہ پارک کیا جا سکے۔تاہم افسوس کی بات ہے کہ بیرون ملک بھیجے گئے سرمائے کو واپس پاکستان لانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ پاکستانی اب بھی اپنا سرمایہ بیرون ملک بھیج رہے ہیں جس میں کرپشن کا پیسہ 15 سے 20 فیصد ہے۔ مالدار افراد نے اپنے گھر بیرون ملک بنائے ہوئے ہیں ، ان کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کی حکومت سوئس بینکوں میں پڑے 200 ارب ڈالرز واپس لانے کی باتیں کرتی رہی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت بھی بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے اربوں ڈالرز کو واپس لانے کا دعویٰ کرتی تھی۔ تاہم اب چئیرمین ایف بی آر نے اعتراف کر لیا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  