01:09 pm
کاروباری براداری بھی حکومت سے تنگ

کاروباری براداری بھی حکومت سے تنگ

01:09 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کی معاشی پالیسیوں سے تنگ کاروباری برادری نے مولاناکے آزادی مارچ کوسپورٹ کرنے کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹرشاہدمسعودنے انکشاف کیاہے کہ کاروباری برادری حکومت سے شدیدمایوس ہے اورانہوں نے کہاہے کہ ہم مولاناکے آزادی مارچ کاساتھ دیں گے۔ڈاکٹرشاہدمسعودنے کہاکہ یہ بات نہیں کہ وہ حکومت کے خلاف ہیں لیکن لوگوں کے اپنے مسائل ہیں۔ایک شخص (وزیراعظم )مسلسل اٹھارہ گھنٹے کام کررہاہے۔
سب کہہ رہے ہیں کہ ہم سے عمران خان کی طرف سے کوئی کمیشن نہیں مانگاجارہا۔کوئی ملک سے پیسہ لوٹ کرباہرنہیں جارہا۔وزیراعظم توکام کررہے ہیں لیکن نیچے سب نے ایسی کی تیسی پھیری ہوئی ہے،بائیس گریڈ کاآفیسرجس کی تین سال سروس رہتی تھی وہ کہتاہے کہ میں استعفیٰ دے کرجاتاہوںمجھے بتائیں کہ حفیظ شیخ صاحب کومیں اس بات پرکیاکہوںکہ ایک بائیس گریڈ کے آفیسرکوانہوں نےاپنے عہدے سے ہٹادیااوروہ غریب آدمی چلاگیایہ توچلے جائیں گے کل ان سے کون پوچھے گااوروہ بندہ آخرتک چیختارہاکہ آپ یہ شرائط غلط سائن کررہےہیں۔وفاقی سیکرٹری خزانہ کہتاہے کہ یہ ملک پھنس جائے گا۔آرمی چیف کی بھی ترجیح ہے کہ ملک کی معیشت ٹھیک ہو۔ملک دوسری دہشتگردی سے توبچ گیالیکن بدترین معاشی دہشتگردی کاشکارہے۔