01:35 pm
حصول تعلیم کی منفردمثال ،بیٹاماں کااستادبن گیا،چھوٹی عمرمیں شادی کرنیوالی عصمہ کابیٹاجب انٹرمیں پہنچا

حصول تعلیم کی منفردمثال ،بیٹاماں کااستادبن گیا،چھوٹی عمرمیں شادی کرنیوالی عصمہ کابیٹاجب انٹرمیں پہنچا

01:35 pm



رحیم یارخان (مانیٹرنگ ڈیسک )اگرآپ میں کوئی کام کرنے کاجذبہ ہوشوق اورلگن ہواورآپ وہ کام کرنے کی ٹھان لیں توراستے کی کوئی بھی رکاوٹ آپ کواپنی منزل کے حصول کے لیے نہیں روک سکتی ۔عصمہ کرن کی کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتاہے۔رحیم یارخان کی عصمہ جب میٹرک میں تھی تواس کی شادی ہوگئی
اوراس کااعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کاخواب پورانہ ہوسکاوہ آگے پڑھناچاہتی تھی لیکن گھرکی ذمہ داریوں اورچاربچوں کی دیکھ بھال کی وجہ سے ایسانہ کرسکی اوراس کے لیے اعلیٰ تعلیم کاحصول تقریباًناممکن ہوگیا۔جب اس کابیٹاانٹرمیں پہنچاتوعصمہ نے بھی پڑھائی کی خواہش ظاہرکی بیٹے نے ماں کے لیے منفردمثال قائم کردی اوراس کے اس مقصدمیں اسکاساتھ دیابیٹے نے اپنی والدہ کوپڑھاناشروع کردیااوردونوں نے اپناانٹرمیڈیٹ اکھٹاپاس کیااب عصمہ نے اپناایم ایس سی سائیکالوجی میں مکمل کیاہے ۔انس کی والدہ کاکہناتھاکہ کچھ حاصل کرناناممکن نہیں اگرانسان کچھ کرنے کی ٹھان لے تواللہ تعالیٰ ضرورمددکرتاہے۔عصمہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کرناچاہتی ہے۔جس کے لیے حکومت ان کی مددکرے۔اورمجھے جاب دی جائے۔