01:51 pm
بھارت بہت جلد مزید اعترافات کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت بہت جلد مزید اعترافات کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

01:51 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے اس اعتراف کہ بھارتی فوج نے فروری میں اپنا طیارہ خود ہی مار گرایا، کے بعد پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا بھی بیان سامنے آگیا ہے جس میں انھوںنے کہاہے کہ ابھی بھارت مزید اعتراف بھی کرے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ردعمل میں کہا ہے 
کہ یہ شروعات ہیں۔ ابھی بھارت مزید اعترافات بھی کرے گا۔بھارتی ائیر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بہادریہ کی پریس کانفرنس کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ انڈین ایئر فورس نے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ ان کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خواہر کشی کا شکار ہوا۔خیال رہے کہ جمعہ کو بھارت میں یوم فضائیہ منایا گیا، اس موقع پر بھارتی ایئر چیف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ 27 فروری کو بھارتی ایئر فورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر دوستانہ میزائل سے مارا گیا تھا۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اسے سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ غفلت کے مرتکب ہونے والے 2 افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔میجر جنرل آصف غفور کا کہناہے کہ بھارت جلد تسلیم کرے گا کہ ٭26 فروری کو پاک فضائیہ نے ایل او سی پار کرکے حملہ کرنے کی بھارتی فضائیہ کی کوشش ناکام بنائی ٭27 فروری کا دن( پاک فضائیہ کی جانب سے اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے 6 ایئر سٹرائیکس کی گئیں اور بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے، بھارتی فضائیہ کا ایک پائلٹ گرفتار ہوا اور پاکستان کا کوئی ایف 16 تباہ نہیں ہوا) ٭پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا راستہ روکا، ایل او سی پر بھارتی فوج کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔