02:39 pm
 پیسوں کےبغیر کارڈ نہیں ملے گا سرعام رشوت کابازارگرم ،رشوت لینے والے معطل

پیسوں کےبغیر کارڈ نہیں ملے گا سرعام رشوت کابازارگرم ،رشوت لینے والے معطل

02:39 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے غریب عوام کی سہولت کے لیے انہیں صحت کارڈ جاری کرنےکافیصلہ کیاتھاتاکہ غریب عوام صحت کی سہولیات سےفائدہ اٹھاسکیں لیکن کچھ عناصرنے حکومت کی جانب سے دی جانیوالی ان سہولتوں کاغلط فائدہ اٹھاناشروع کردیا
اورغریب عوام کوپیسے لیے بغیرکارڈ جاری کرنے سے انکارکردیا،سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں ایم پی اے پی پی 128 شورکوٹ کرنل غضنفرعباس کے فرنٹ مین حسنین عارف نامی شخص یونین کونسل حویلی بہادرشاہ میں سرعام رشوت لے کرصحت کارڈ دے رہے ہیں جوشخص رشوت نہیں دیتااسے کارڈ بھی نہیں دیاجاتا،حکومت کی جانب سے رشوت لینے والے اہلکاروں کومعطل توکردیاگیالیکن ان کوگرفتارکرکے سزاکون دے گاتاکہ معاشرے سے رشوت جیسی لعنت کاخاتمہ ہوسکے۔

تازہ ترین خبریں