04:01 pm
کالام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کالام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

04:01 pm

شانگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقےکالام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کالام میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کالام سے 50کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا
۔زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکال آئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل آزادکشمیر کے شہر میر پور میں زلزلے سے تباہ کاری کے نتیجے میں 40کے قریب افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔