11:27 am
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی آزادی مارچ، شرکاء آج ایل او سی کیلئے روانہ ہوں گے

مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی کال پر آزاد کشمیر بھر سے مظفرآباد پہنچنے والے آزادی مارچ کا قافلہ جہلم ویلی میں گڑھی دوپٹہ کے مقام پر پہنچ گیا۔ شرکا آج ایل او سی کیلئے روانہ ہوں گے۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے آزادی مارچ کا آج تیسراروزہے۔مارچ کا آغاز جمعے کو ضلع بھمبر سے ہوا تھا۔ قافلہ میرپور، کوٹلی، راولاکوٹ اور دھیرکوٹ سے ہوتا ہوا رات گئے مظفرآباد پہنچا، جہاں سے آج صبح مارچ کے شرکا نے ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر کی طرف مارچ کیا۔ آزادی مارچ میں بزرگ، خواتین اور ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شریک ہیں۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنان مقبوضہ کشمیر کے عام لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے
اور وہاں جاری لاک ڈاؤن کے خلاف ایل او سی کی جانب پیدل مارچ کر رہے ہیں۔چناری اور لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے درمیان جسکول کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری نے شاہراہ سرینگر پر کنٹینر، مٹی کے تودے، بجلی کے پول اور خار دار تاریں لگا کر مکمل ناکہ بندی کرلی۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے مارچ کو چناری پہنچے کے بعد ایل او سی چکوٹھی کی طرف برھنے کی صورت میں انھیں جسکول کے مقام پر روکا جائے گا، اس صورتحال کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان بڑے تصادم کاخطرہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال کے دوران زخمیوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن کی چالیس گاڑیاں اور رضاکار بھی وہاں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو