11:48 am
وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ

وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ

11:48 am

لاہور۔6 اکتوبر صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچا ئو کے لیے ضروری ہے کہ ماحول کو خشک اور صاف رکھا جائے اوراس کے افزائشی عوامل کا فی الفور تدارک کیا جائے، ہمیں نہ صرف خود ڈینگی سے بچنا ہے بلکہ اپنے ارد گرد رہنے والوںاور معاشرے کو آگاہی دلاکرانہیں بھی اس سے بچانا ہے،ڈینگی کے خلاف جدوجہد ہمارا قومی فرض ہے اس کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
،حکو متی سطح پر ڈینگی کے مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈینگی کے خاتمے اور مریضوں کے علاج کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان کے دوران کیا۔آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ میں خا ص طور پر خوا تین سے کہوں گی کہ وہ ڈینگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کواور اپنے خاندانوں کو ڈینگی مچھر کے خطرناک اثرات سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں کاٹھ کباڑ جمع نہ ہونے دیں،پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں، باغیچے کی صفائی،پودوں اور گھاس کی کٹائی وقت پر کریں،گملوں اور کیاریوں میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں۔انھوں نے کہا کہ خواتین خود اور بچوں کو بغیر آستینوں والے کپڑے پہنانے سے گریز کریں اور سوتے وقت خودکو ڈھانپ کر سوئیں، گھر کے کمروں کی کھڑکیوں کو بند رکھیں اورحکومتی پالیسیوں کے تحت انسداد ڈینگی سے متعلق نمائندگان کا بھر پور ساتھ دیں،اس طرح ہم سب ڈینگی مچھر جیسی عفریت سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی خواتین اپنی ذمہ دا ریوں سے پوری طرح آ گا ہ ہیں مگر موجودہ حا لا ت میں انہیں مزید چوکس رہنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہونے کے لئے گھر میںسپرے کروائیںجب لاروا ختم ہو جائے گا تو آپ بیماری سے محفوظ ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سرکاری محکموں کی ذمہ داریوں کے ساتھ شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیے،طلوع وغروب آفتاب کے وقت غیر ضروری طو ر پر گھروں سے نکلنے سے پرہیز کیاجائے ،مچھر مار آئل استعمال کیا جائے جبکہ بخار کی صورت میں فوری طو رپر ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈینگی سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم معاشرے کو ڈینگی فری بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف جدوجہد ہمارا قومی فرض ہے اس کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکو متی سطح پر ڈینگی کے مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈینگی کے خاتمے اور مریضوں کے علاج کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں