01:25 pm
عمران کے قلعے پر چڑھائی ہوگی، سلیکٹڈ وزیراعظم کو گدی سے ہٹادیا جائے گا

عمران کے قلعے پر چڑھائی ہوگی، سلیکٹڈ وزیراعظم کو گدی سے ہٹادیا جائے گا

01:25 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مولانافضل الرحمٰن کے آزادی مارچ سے بھارتی میڈیامیں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے اورمولاناکے اس مارچ کوبھارتی میڈیاآپریشن اسلام آبادکانام دے رہاہے۔پاکستان کی سیاسی ’’اپینڈکس‘‘ پھٹنےکو ہے اور لوگوں کا سوال یہ ہےکہ مولانا کو اس لانگ مارچ کی فنڈنگ کون کر رہا ہے۔عمران خان سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہے کیونکہ خان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو چاروں شانے چت جوکیا ہے۔ یہ اچانک مولانا بھارت کو اچھے کیوں لگنے لگے ہیں۔
سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں سلیم صافی مولانافضل الرحمٰن سے پوچھتے ہیں کہ اگربھارت سے جنگ ہوئی توکیاکریں گے جس کے جو اب میںمولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ یہ بھارت سے جنگ کیالڑے گابھارت سے توہم جنگ لڑیں گے مولانانے مزیدکہاکہ میں آپ کواندرکی بات بتادوں کہ بھارت سے جنگ نہیں ہوگی۔بھارتی میڈیاکاکہناتھاکہ عمران کے قلعے پر چڑھائی ہوگی۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کو گدی سے ہٹادیا جائے گا۔بھارتی میڈیانے مزیدکیاکہاجاننے کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔

تازہ ترین خبریں