02:15 pm
’ہماری خود مختاری ہمارے ہاتھ سے نکل چکی ہے  کیونکہ ۔۔۔ ‘ سینئرصحافی نے نے خوفناک دعویٰ کردیا

’ہماری خود مختاری ہمارے ہاتھ سے نکل چکی ہے کیونکہ ۔۔۔ ‘ سینئرصحافی نے نے خوفناک دعویٰ کردیا

02:15 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینئرتجزیہ کارحسن نثارنے کہاکہ جب بنیادی ضروریات لوگوں کے ہاتھوں سے نکل جائیں اورانہیں دیوارسے لگادیاجائے توپھرکیاہوگا،دیکھیں اب ایک سال تک کیاہوتاہے ،ہماری خودمختاری بنیادی طورپرہاتھ سے نکل چکی ہے ،ہم جوبجلی جلاتے ہیں اس کے بل کاتعین اب ہماری حکومت نہیں کرسکتی بلکہ ورلڈ بینک کی ہدایت کے مطابق ہوتاہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام بلی اوربلی کے بچے تونہیں ہیں ہرطرف مایوسی ہی مایوسی ہے ،
لوگوں کے ہاتھوں سے جب بنیادی ضروریات ہی نکل جائیں اورلوگوں کوبالکل دیوارکیساتھ لگادیاجائے توپھرکیاہوگا ۔ ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹس کودیکھ کر پاکستان کی معاشی حالت کا اندازہ کیا جاسکتاہے ، ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے لکھاہے کہ پاکستان کی آبادی کا تناسب پاکستان کی آمدن سے ڈبل ہے ۔حسن نثار نے کہاہے کہ بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ کم بچے خوشحال گھرانہ لیکن اب 22کروڑ ہوگئے ہیں اور منطق یہ ہے کہ ہر بچہ ایک منہ اوردو ہاتھ لیکر آتاہے لیکن بات یہ ہے کہ بچہ ماں کے پیٹ میں بھی کھانے کو مانگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین کی بنیادی تعلیمات سے ایک یہ ہے کہ اعتدال اور میانہ روی اختیار کرو۔

تازہ ترین خبریں