07:21 pm
حکومت کا کھمبا اور تاریں سسٹم ختم کرکے بیٹری سسٹم لانے کا اعلان

حکومت کا کھمبا اور تاریں سسٹم ختم کرکے بیٹری سسٹم لانے کا اعلان

07:21 pm

لاہور ( آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے، مولا نا کی جما عت 50سے60سیٹوں پر الیکشن لڑتی ہے مو لا نا فضل الر حما ن نئے انتخابات کا مطالبہ کس حیثیت سے کر رہے ہیں ، جہلم میں بائیو ٹیکنا لو جی کا بڑا پر اجیکٹ بنا رہے ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے۔ باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں عقل
 
و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، ملک کا ایک ایسا بے شعور طبقہ ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی، دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو پھر عینک سے دیکھنا بھی غلط ہے، عید پر خیبرپختونخوا میں ہمارا کیلنڈر تسلیم نہیں کیا گیا، صفر کے مہینے کیلیے تصاویر جاری کی ہیں جس سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے، رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے۔انہو ں نے کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اصلاحات لے کر آیا ہوں، ہوسکتا ہے آنے والے برسوں میں کھمبے اور تاریں ختم ہوجائیں اور ہر جگہ بیٹری سسٹم متعارف کرائیں گے، لاہور اور اسلام آباد میں پانی ہر سال ایک میٹر نیچے چلا جاتاہے، ایل ڈی ای اور سی ڈی اے کو واٹر ری چارج کی پیشکش کی ہے، کچرے سے گیزر کے لیے گیس بنانے کی تجویز دی ہے، زراعت کے شعبے میں ڈرون کے ذریعے اسپرے کا کام کیا جاسکتا ہے، وزیر اعظم سے پاکستان میں ڈرون پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے درخواست کی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ویسٹ سے انرجی پر وڈیو س کر نے کی اسکیمیں لا رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلا س میں اپنی تقریر میں تمام خطرات سے اقوام عالم کو آگاہ کیا ہے مقبوضہ کشمیر میں مودی کو ایک کو نسلر کی حما یت بھی حاصل نہیں کیو نکہ ان کے نرم گوشہ رکھنے والے بھی اس وقت قید ہے اب ہر کشمیری آزادی کے لئے کٹ مرنے کو تیا ر ہیں آزاد کشمیر میں بھی لو گ بہت بھڑکے ہوئے ہیں مارچ والے امن کو ہاتھ سے جانے نہ دیں ان کا یہ اقدا مات کشمیریو ں کے لئے اور پریشانیا ں لا ئے گا ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے روپے کو مستحکم رکھنے کے کے لیے 7ارب ڈالر خرچ کیے تھے مگر ہم روپے کو مستحکم کرنے کیلئے پیسے نہیں خرچ کر رہے جے یو آئی (ف) کا الیکشن سے اتنا گہر ا تعلق نہیں مولا نا کی جما عت 50سے60سیٹوں پر الیکشن لڑتی ہے مو لا نا فضل الر حما ن نئے انتخابات کا مطالبہ کس حیثیت سے کر ہے ہیں ۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی